جعلی پیروں کے خلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

پیر 21 نومبر 2016 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ایک سال گزرنے کے بعد بھی جعلی پیروں اور نجومیوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہو سکی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں جعلی پیروں اور نجومیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے قبرستانوں میں کالے بکرے کی سری، گوشت کے ٹکڑے، تویز گنڈے، جادوٹونہ اور جعلی عمل کرنے والوں کی بھرمار سے شہری خوف کا شکار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی شہر میں جعلی پیروں کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے ان کا یہ ممنوعہ کاروبار اب عام گلی محلوں تک پھیل گیا ہے شہر میں چھوٹے بڑے بازاروں، گلی محلوں میں جعلی پیروں کے اڈے بن چکے ہیں۔