وزیر داخلہ چوہدری نثار ہرنیا کے آپریشن میں پیچیدگی کے باعث دوبارہ ہسپتال داخل

ضرورت پڑنے پر دوبارہ سرجری ہو سکتی ہے، ذرائع

پیر 21 نومبر 2016 19:46

وزیر داخلہ چوہدری نثار ہرنیا کے آپریشن میں پیچیدگی کے باعث دوبارہ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 نومبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ہرنیا کے آپریشن میں پیچیدگی کے باعث دوبارہ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ،ضرورت پڑنے پر چوہدری نثار کی ہرنیا کی دوبارہ سرجری ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لندن میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کا دو روز قبل ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے گھر بھیج دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثارکے ہرنیاکے آپریشن میں کچھ پیچیدگیوںکے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے اور ایک اسپیشلسٹ ڈاکٹر ان کے دوبارہ آپریشن سے متعلق فیصلہ کرے گا ۔(آچ)

متعلقہ عنوان :