’’ڈیئر زندگی‘‘ میں میرا کر دار مختلف ہے‘علی ظفر

پیر 28 نومبر 2016 11:54

’’ڈیئر زندگی‘‘ میں میرا کر دار مختلف ہے‘علی ظفر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) اداکار و گلوکار علی ظفر نے ایک انٹرویومیں بالی ووڈ فلم ’’ ڈیئر زندگی ‘‘میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ اس فلم میں میں نے ایسا کردار ادا کیا ہے جو حقیقت میں میری ذات سے کافی مختلف ہے ۔

(جاری ہے)

اداکار و گلوکارعلی ظفر نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ فلم ’’ ڈیئر زندگی ‘‘میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا کہ اس فلم میں میں نے ایسا کردار ادا کیا ہے جو حقیقت میں میری ذات سے کافی مختلف ہے ، میں ایک گڈ لکنگ میوزیشن بنا ہوں جس سے عالیہ ملتی ہے اور کہانی کی شروعات یہی سے ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ بہت ہی بہترین لڑکی ہیں ، ?مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بے حد مزا آیا ، وہ بہت پروفیشنل ہیں ۔ علی ظفر نے کہا مجھے فلم کی ریلیز کے موقع پر بھارت میں موجود نہ ہونے کا بھی کوئی افسوس نہیں ۔

متعلقہ عنوان :