ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس

پراسیکیوشن نے موبائل برامد کرنے کے لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

جمعہ 20 جون 2025 20:22

ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء)ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں پراسیکیوشن نے موبائل برامد کرنے کے لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگ لیا عدالت نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 23 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جوڈیشل میجسٹریٹ حفیظ احمد نے کی ملزم عمر حیات کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا پروسیکیوشن کی جانب سے عدنان علی راجہ نوید حسین اور مذہب بشیر بھی عدالت میں موجود تھے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا ملزم کے زیر استعمال گاڑی برامد ہو چکی ہے موبائل فون برامد نہیں ہوا ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے موبائل فون فراہم نہیں کر رہا ملزم کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 23 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا