عہد سازمزاح نگارمشتاق احمد یوسفی کو بچھڑے سات برس بیت گئے

جمعہ 20 جون 2025 21:11

عہد سازمزاح نگارمشتاق احمد یوسفی کو بچھڑے سات برس بیت گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) اردو زبان کے نہایت مقبول ادیب اورعہد ساز مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو ہم سے بچھڑے 7برس بیت گئے ، مشتاق احمد یوسفی ایک صاحب طرز طنز و مزاح نگار تھے، انہوں نے 1955 میں صنفِ لاغر کے نام سے مضمون لکھ کر مزاح نگاری کا آغاز کیا، جو مشہور رسالے سویرا میں شائع ہوا اور پھر یہ سلسلہ جاری رہا، مشتاق احمد یوسفی کئی کتابوں کے مصنف تھے،ان میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت اور آبِ گم بہت مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

مقبول ادیب مشتاق احمد یوسفی کی مزاح نگاری کی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ اس میں فقرے بازی اور پھکڑ پن نہیں ہے بلکہ شائستہ مذاق، شوخی اور شگفتگی پائی جاتی ہے۔خاکم بدہن اور زرگزشت پر مشتاق احمد یوسفی کو آدم جی ایوارڈ سے نوازا گیا، اس کے علاوہ انہیں ہلالِ امتیاز، ستارہ امتیاز اورپاکستان اکیڈمی آف لیٹرز ایوارڈبھی دیا گیا، وہ طویل علالت کے بعد 20 جون 2018 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ان کے لطیف فقرے، جملے اور عبارتیں پڑھنے والوں کو ہمیشہ محظوظ کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :