ڈاکٹر عافیہ انسانی تجارت جیسے گھنائونے فعل کی متاثرہ ہے، ان کو 86سال کی ظالمانہ سزا سنا کر جبری غلام بناکر امریکی جیل میں رکھا گیا ہے،پاکستان کے دیہاتوں میں بچوں اور عورتوں کی جبری غلامی عام ہے ،پارلیمنٹ میں قانون سازی کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے
عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا غلامی سے نجات کے عالمی دن کے موقع پر بیان
جمعہ 2 دسمبر 2016 19:47
(جاری ہے)
عالمی سطح پر ایسے قوانین موجود نہیں ہیں جس کے ذریعے کسی متاثرہ کو انصاف دلایا جاسکے۔ڈاکٹر فوزیہ نے مزید کہا کہ موثر قوانین نہ ہونے کے باعث سب سے زیادہ بچے اور خواتین جبری غلامی کا شکار بنتے ہیں۔
پاکستان کے دیہاتوں میں بچوں اور عورتوں کی جبری غلامی عام ہے۔پارلیمنٹ میں قانون سازی کی طرف توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی فضیلہ سرکی چھ سال کی عمرمیں اغواء ہوئی تھی جسے 9 برس سے جبری غلام بنا کر رکھا گیا ہے۔جرگہ کے فیصلے کے باوجود فضیلہ سرکی کے والدین اپنی بیٹی کی بازیابی کیلئے مارے مارے پھررہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا سندھ اور وفاق کے حکمران اس بات کی گارنٹی دے سکتے ہیں کہ فضیلہ کی عصمت وڈیرے کی حویلی میں محفوظ رہی ہوگی فضیلہ سرکی جیسے بے شمارکیس موثر قانون سازی نہ ہونے کے باعث منظر عام پر نہیں آتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا فضیلہ سرکی کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ غلامی کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی دن کے موقع پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے شرکاء نے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ میںڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی اور فضیلہ سرکی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا،جبکہ عافیہ موومنٹ کی رضاکار خواتین عذرا امجد، نسرین کوثر، امین بی بی، فوزیہ ابراہیم، روبینہ، نذیرہ بی بی،عابدہ پروین، شمیم اختر، ارم بی بی، ساجدہ پروین،بسمہ، عروج فاطمہ، فہر امجد، امام حسین ہمدم، عدنان بھٹی و دیگر نے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال میں 76 ویں دن بھی تلاوت، ذکرواذکار اور دعائوں کا سلسلہ جاری رکھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری
-
ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں: وفاقی وزیرمصدق ملک
-
بجلی کے ٹیرف میں 8 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا پیش
-
کرغزستان میں حالات معمول پر آگئے، فسادات کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیا، اسحاق ڈار
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزارارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ظاہرکردیا
-
تندوروں اور گھریلو صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان
-
ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں مشترکہ پوائنٹس پر آواز ایک ہونی چاہئے
-
تائیوان کی ''آزادی'' مسترد‘چین کا حصہ ہے اورکوئی راستہ نہیں‘صدر
-
کابینہ میں ردوبدل‘بین الصوبائی رابطہ قلمدان احسن اقبال سے رانا ثناء اللہ کو منتقل
-
خواجہ سرا کون تھے کہاں سے آئے اگر ہم نے ڈھونڈنا تو پھر بات ختم ہوگئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے
-
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوں کی کم اجرت کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.