’’گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے ‘‘
شہبازشریف کی کھل کر سچی باتیں 70 برس کا حساب حکومت سمیت سب کو دینا ہوگا
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:15
(جاری ہے)
اس ضمن میں 70 برس کا حساب حکومت سمیت سب کو دینا ہوگا،تاہم اب اگر ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ اس مکروہ کاروبار کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہے تو ہمارا ہر قدم اس جانب تیزی سے بڑھنا چاہیے اورمجھے یقین ہے کہ عزم کے ساتھ ہم اس گورکھ دھندے کو بہت جلدقصہ پارینہ بنا دیں گے۔
انہوںنے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ اشرافیہ تو اعلی ترین ادویات کھائے اورغریب کو طبی سہولتیں بھی نہ ملیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم قوم کے سامنے سچ نہیں بولیں گے تو یہ زیادتی ہوگی ہمیں سچ کو سچ ،جھوٹ کو جھوٹ ،خراب کو خراب اور اچھے کو اچھا کہنا ہوگا تبھی اس قوم کا اعتماد بحال ہوگا،خالی تقریروں اورنعروں سے قوم کااعتمادبحال نہیں ہوگا۔وزیراعلیٰ نے بہاولپور میں جعلی ادویات کی فیکٹری کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس فیکٹری کو ایک ڈرگ انسپکٹر چلا رہاتھا لیکن حکومت نے فیکٹری کو بند کیا اورذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیااوریہ بالکل اسی طرح ہے کہ مسیحا خود قاتل بن جائے۔ اس موقع پر انہوںنے یہ مصرعہ پڑھا۔ گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے انہوںنے کہا کہ جب میں جعلی ادویات کی قتل گاہوں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام دینے کی بات کی تومجھے کہا گیا کہ آپ انعام پانچ لاکھ رکھیں ورنہ بہت خرچہ آئے گا لیکن میںنے کہا کہ ایک جان بچانے کیلئے بھی جتنا بھی خرچہ آئے وہ میں کروں گاجس پرمیں نے انعام کی رقم کو دس لاکھ روپے کیا۔انہوںنے کہا کہ آخری قتل گاہ کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف کی موجودہ اور نامزد برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں ، پیشہ وارانہ امورپر تبادلہ خیال
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.