وزیراعظم نواز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی
میاں محمد ندیم پیر 5 دسمبر 2016 13:42
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 دسمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے 4 ہزار 500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی ہے۔ دیا مر بھاشا ڈیم کا مالیاتی پلان سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیا جس کی وزیراعظم نے منظوری بھی دے دی ہے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری پانی و بجلی کی جانب سے وزیرعظم کو پیش کئے گئے پلان کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی تازہ تجویز خود انحصاری پر مبنی ہے، ڈیم کی تعمیر پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل سے کی جائے گی جب کہ بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے کے لئے کمرشل بنیادوں پر فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف نے دیا مر بھاشا ڈیم منصوبے کے لئے اراضی کے حصول کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سیکرٹری پانی وبجلی، منصوبہ بندی اور سیکرٹیر خزانہ کو پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف نے سیکرٹری پانی و بجلی کو منصوبے کی تعمیر 2017 سے قبل شروع کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جب کہ اس منصوبے سے 4 ہزار 500 میگا واٹ بجلی بھی پیدا کی جا سکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.