وزیراعظم نوازشریف کی طیارہ حادثے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات فوری مکمل کرنے کی ہدایت

انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کے سینئر افسر کو بھی شامل کیا جائے ،ْنواز شریف کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے طیارہ حادثے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات فوری مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کے سینئر افسر کو بھی شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری سول ایوی ایشن، چیرمین اور سی ای او پی آئی اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،ْ اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن، سی ای او پی آئی اے نے طیارہ حادثے کے بعد کیے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

وزیراعظم نوازشریف نے طیارہ حادثے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور تفصیلی تحقیقات فوری کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کی آزادانہ تحقیقات سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ جلد مکمل کرے اور انکوائری کمیٹی میں پاک فضائیہ کے سینر افسر کو شامل کیا جائے۔ وزیراعظم نے پی آئی اے حکام کو فوری طور پرمتاثرہ خاندانوں تک پہنچ کر ان کی ممکنہ معاونت کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ ضروری ہے کہ طیارہ حادثے کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔