حکومت کیخلاف تحریک چلی تو آصف زرداری ،بلاول بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کے تمام رہنما اس کی قیادت کرینگے‘ سردار لطیف کھوسہ
ہم چاہتے ہیں وزراء اوربدزبانی کریں تاکہ ہمارے دل میں حکومت کیلئے جو ذرا سا بھی نرم گوشہ ہے وہ بھی ختم ہو جائے‘ انٹرویو میں گفتگو
اتوار 11 دسمبر 2016 12:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر تمام اپوزیشن جماعتوں سے بات ہو گی ۔ پہلے بھی پی ٹی آئی نے سولوفلائٹ کی ۔
ہم ضرورچاہیں گے کہ پی ٹی آئی ہمار ے ساتھ ہواسکے لئے سب سے رابطے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے اسے سپریم کو رٹ پر نہیں ڈالنا چاہیے ، ہر مسئلے کا جمہوری اور آئینی حل اپنا نا چاہیے ، ہم ہر مسئلے کا بو جھ سپریم کو رٹ پر ڈال دیتے ہیں ، جب ہمارے وزیر اعظم کا نام آیا تھا تو بھی ہم نے اصولی طورپر کہا تھا کہ یہ سپریم کورٹ کا کام نہیں کہ وہ وزیر اعظم کو نااہل قرار دے بلکہ یہ پارلیمنٹ کا کام ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ وزیر اعظم کے پا رلیمنٹ میں بیان اور عدالتی موقف میں فرق ہے جس پر وزیر اعظم کے وکیل کی جانب سے پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کی تقریر کو صرف سیاسی بیان کہنا پارلیمنٹ کی توہین ہے ۔ پا نامہ لیکس کیس میں تو اب کوئی پیچیدگی نہیں رہی ، موجودہ شواہد پر ہی سپریم کورٹ وزیر اعظم کو نااہل قرار دے سکتی تھی کیونکہ وہ اپنے بیرون ملک تمام اثاثوں کی ملکیت تسلیم کر چکے ہیں ، اس فیصلے میں مزید تاخیر نہیں کی جانی چاہیے تھی ، سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے سے 18کروڑ عوام کو مایوسی ہوئی ۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف ، شہباز شریف ، اسحا ق ڈار ، حمزہ شہباز شریف میں سے کسی نے بھی سالانہ اثاثوں کی رپورٹ میں اپنے بیرون ممالک اثاثے ظاہرنہیں کیے اور یہ ٹیکس نادہندہ ہیں ، جب یہ الیکشن لڑے تو انہوں نے ساڑھے چھ ارب روپے دینے تھے ، انہو ں نے تو وہ بھی ابھی تک جمع نہیں کروائے۔ انہو ں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مسائل کاحل آئین کے دائرے کے اندر رہ کر ہو ،ایسا قانون بنے کہ سیاستدان کی جانب سے ایک آنے کی بیرون ملک ترسیل بھی قابل مواخذہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری رواں ماہ واپس آرہے ہیں وہ 27دسمبر کوبینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب میں موجود ہو ں گے۔ اگرحکومت کے خلاف تحریک چلی تو اسے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، آصفہ، بختاور بلکہ پیپلز پارٹی کے تمام رہنمالیڈ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.