حکومت نے 4مطالبات تسلیم نہیں کیے تو تاریخی احتجاج کیا جائیگا ،بلاول بھٹو زرداری
منگل 13 دسمبر 2016 16:35
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق منگل کوبلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی۔قمر زمان کائرہ،سیدخورشید شاہ،سنیٹرفرحت اللہ بابر،سنیٹرشیری رحمن سمیت پارٹی کے دیگررہنما شریک تھے۔اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے چار مطالبات ہیں ۔ پہلا پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی تشکیل ، دوسرا پاناما اسکینڈل پر جمہوری احتساب ، تیسرا سی پیک پر اے پی سی کے فیصلے پر عمل درآمد اور چوتھا ملک میں وزیر خارجہ کا تقرر ۔ نواز شریف نے عوام کی لوٹی ہوئی دولت ملک سے باہر چھپا رکھی ہے ۔ لاہور اور ملک کے بجٹ کو دیکھ کر ناانصافی کاپتہ چلتا ہے ۔ 27 دسمبر کے بعد اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ۔ ہم جمہوری طور پر احتساب چاہتے ہیں ۔ پنجاب میں امن وامان کی صورت حال ابتر ہے ۔ مجھے ڈر ہے کہ یہ صورت حال مزید خراب ہو گی ۔ میرے اور نواز شریف کے لیے ایک قانون ہونا چاہئے ۔ ہم حکومت سے درخواست نہیں کر رہے بلکہ اپنے چار مطالبات پر ہر صورت عمل درآمد کروائیں گے ۔ قانون کی حکمرانی میرے اور نواز شریف کے لیے برابر ہونی چاہئے ۔ میں سچ کی سیاست کرتا ہوں ۔ تحریک چلانے کا کہا ہے تو ضرور چلاؤں گا ۔۔ ہم نے اپوزیشن جماعتوں اور حکومت سے مذاکرات کیے ہیں ۔ یوٹرن والے ہوں یا دیگر سیاست دان سب کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رکھنی ہے ۔ میں اپنے وعدے سے کبھی نہیں پھروں گا ۔ ہر صورت تحریک چلاؤں گا ۔انہوںنے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ سندھ میں احتساب نہیں ہوتا ۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے ۔ میں بے نظیر کا بیٹا ہوں ۔ سچ پر سیاست کرتا ہوں ۔ ملک میں مساوات چاہتا ہوں ۔ نواز شریف اپنی دولت چھپانے میں بہت ہوشیار ہیں ۔ 27دسمبر کے بعد نواز شریف کو پتہ چل جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے ۔ تاریخی احتجاج کیا جائے گا ۔ یہ لوگ ہمیں واپس ضیاء دور میں دھکیل رہے ہیں ۔ پنجاب میں نیشنل سکیورٹی پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے تمام جماعتوں کو سڑکوں پر آنے کی دعوت دیتا ہوں کیونکہ ہمارے پاس اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے ۔ میاں صاحب منتخب وزیر اعظم ہیں ۔ انہیں جواب دینا ہو گا ۔ میں اپنے الفاظ سے کبھی نہیں پھرتا ۔ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ میں سیاست میں نیا ضرور ہوں مگر حق اور سچ کی سیاست کرتا ہوں ۔ ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور یوسف رضا گیلانی نے عدالتوں کا سامنا کیا ہے ۔ ہم وزیر اعظم کا جمہوری احتساب چاہتے ہیں ۔ ایسا احتساب جو سب کو نظر آئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.