آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد و خشک رہے گی،محکمہ موسمیات

بدھ 14 دسمبر 2016 20:17

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاجبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔

سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پر درجہ حرارت منفی 08 رہا جبکہ کالام، استور منفی 06،کوئٹہ منفی 05،ہنزہ،مالم جبہ،گوپس منفی04، گلگت، دیر، قلات منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :