سیشن جج کاڈسٹرکٹ جیل کادورہ، معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث دو قیدی رہا کرنیکا حکم

جمعرات 15 دسمبر 2016 20:39

جھنگ۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخ محمد نعیم نے سول جج شہباز حجازی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کادورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث دو اسیران کی فوری رہائی کا حکم صادر کیا، اس موقع پر انہوںنے جیل ہسپتال میں طبی سہولتوں کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران زیر علاج مریضوںکی عیادت کی اورعلاج معالجہ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے دریافت کیا، انہوںنے نوعمراور خواتین اسیران کی بیرکس کا بھی معائنہ کیا اور مجموعی طور پر جیل کے سکیورٹی کے انتظامات قیدیوںکو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار ڈسپلن اور کنٹرول پر جیل انتظامیہ کے انتظامات کو سراہا ،انہوںنے جیل سپرنٹنڈنٹ کو جیل میں صفائی اور حفظان صحت کے معیا ر، قیدیوں کی رہائش خوراک اور سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے موثر اقدمات اور اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :