موجودہ دور حکومت میں وزارت ہائوسنگ و تعمیرات سے متعلقہ کرپشن کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا ، ریکوریکیسز کی تحقیقات چار ماہ میں مکمل کی جائیں گی
وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال
جمعہ 16 دسمبر 2016 12:15
(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی نے کہا کہ ریکوری کے حوالے سے جن جن کیسز کی تحقیقات محکمہ کے پاس ہیں وہ چار ماہ کے اندر مکمل کی جائیں گی۔
بعض محکموں سے ریکوری بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہماری وزارت سے متعلق کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ عدالت کے حکم کے مطابق الاٹمنٹ کی جارہی ہے اس میں ہماری اپنی مرضی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی میں کل 67 تحقیقات ہیں جن میں سے 32 مقدمات نیب کے پاس‘ 22 ایف آئی اے میں اور ای اینڈ ڈی قواعد 1973ء کے تحت 13 مقدمات ہیں۔ سٹیٹ آفس انتظامیہ میں بدعنوانی کی تین انکوائریاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.