قومی اسمبلی اجلاس ،شیخ رشید کو ان کی اتحادی جماعت تحریک انصاف نے تنہا چھوڑ دیا
شیخ رشید کی اعجاز جاکھرانی اور خواجہ سعد رفیق سے تلخ کلامی،پی ٹی آئی ارکان خاموشی سے بیٹھے دیکھتے رہے یہ شخص ڈرامہ لگانا چاہتا ہے مگر اب ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے،خواجہ سعد رفیق،شیخ رشید انتہائی بدتمیز شخص ہے،اعجاز جاکھرانی شیخ رشید کو نقطہ اعتراض پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر جمشید دستی کا ا حتجاج ،سپیکرکی ڈائس کے سامنے بیٹھ گئے آج 16دسمبر ہے ،اگر پیپلزپارٹی کے ارکان سانحہ اے پی ایس اور سقوط ڈھاکہ پر بولنا چاہتے ہیں تو میں پیر کو نقطہ اعتراض پر بات کرلوں گا، سپیکر صاحب آج جتنی آپ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اتنی وزیراعظم پر بھی نہیں،میں نے پہلا سپیکر دیکھا ہے جس کی وجہ سے ایوان کا تقدس بڑھنے کی بجائے کم ہوا ہے‘شیخ رشید احمد
جمعہ 16 دسمبر 2016 16:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو ان کی اتحادی جماعت تحریک انصاف نے تنہا چھوڑ دیا،شیخ رشید کی پیپلزپارٹی کے اعجاز خان جاکھرانی اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے تلخ کلامی تحریک انصاف کے ارکان خاموشی سے بیٹھے دیکھتے رہے،وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ شخص ڈرامہ لگانا چاہتا ہے مگر اب ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے،اعجا ز جاکھرانی نے کہاکہ شیخ رشید انتہائی بدتمیز شخص ہے،شیخ رشید کو نقطہ اعتراض پر بولنے کی اجازت نہ ملنے پر آزاد رکن جمشید دستی احتجاجاً سپیکر ایاز صادق کی ڈائس کے سامنے بیٹھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سپیکرایاز صاد ق سے نقطہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگتے رہے،اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسپیکر صاحب آپ میرے ساتھ ایسا رویہ رکھتے ہیں اللہ آپ کو پوچھے گا،جس کے بعد شیخ رشید اپنی نشست پر جاکر بیٹھ گئے،تھوڑی دیر بعد پیپلزپارٹی کے اعجاز جاکھرانی نقطہ اعتراض پر بولنے لگے تو شیخ رشید احمد نے اٹھ کر کہا کہ نقطہ اعتراض پر پہلے بات میں کروں گا،اسپیکر سے میں نے اجازت لے لی ہے،اس دوران اعجاز جاکھرانی اور شیخ رشید میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ،اعجا ز جاکھرانی نے کہاکہ شیخ رشید انتہائی بدتمیز شخص ہے،اس موقع پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی پیچھے نہ رہے اور شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ شخص ڈرامہ لگانا چاہتا ہے مگر اب ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.