توقع ہے وزیر اعظم (آج)ایوان میں آکر اپنا وضاحتی بیان دینگے ،ْ شاہ محمود قریشی
سپریم کورٹ کی رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی وزیرداخلہ ،ْوزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیرداخلہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اور سینٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پیپلز پارٹی کیساتھ مشترکہ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ
اتوار 18 دسمبر 2016 16:30
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان کو قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹ میں بھی بھرپور انداز میں اٹھایا جائیگا۔
پاناما ایشو کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بحث کی جائیگی۔تحریک انصاف نے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ مشترکہ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا۔ اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ حاضر سروس جج کی ہے اور جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی شہرت پوری دنیا جانتی ہے ،ْ کمیشن کی رپورٹ سے حکومت کی نااہلی سامنے آئی ہے لہذا گزشتہ روز چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے اور تصادم کی دھمکی توہین عدالت کیزمرے میں آسکتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری نثار نے مولانا لدھیانوی سے ملاقات کی تردید کی اور پھر اعتراف کیا کہ دفاع پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہے، وزیر داخلہ کی اجازت کے بغیر اسلام آباد میں ہزاروں افراد کا اجتماع کیسے ہوا، کوئی بغیر اجازت ہزاروں کی تعداد میں آئے تو کسی کو کچھ نہ کہا جائے لیکن پی ٹی آئی اجازت نہ لے تو اسے لاٹھی، تذلیل اور دھکے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر وزیراعظم کے بیان میں تضاد سامنے آگیا، وزیراعظم کے وکیل نے مختلف مؤقف پیش کیالیکن اگر وزیراعظم اپنے خطاب پر قائم ہیں تو قطری شہزادے کا خط واپس لیں اور پیر کو ایوان میں آکر ابہام دور کریں جب کہ امید ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئیں گے۔انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ کرمنل جوڈیشل سسٹم میں اصلاحات کہاں ہیں ،ْفوجی عدالتیں ختم ہونے پر دہشتگردی کے مقدمات کا کیا بنے گا یہ عدالتیں ختم ہو رہی ہیں جس کے باعث بڑی بے چینی پائی جاتی ہے اور سوال اٹھ رہا ہے کہ ان میں زیر سماعت مقدمات کا کیا بنے گا ان عدالتوں میں زیر سماعت دہشت گردی کے بڑے سنگین مقدمات کیا انسداد دہشت گردی عدالتوں میں واپس منتقل کر دئیے جائیں گی اور اگر ایسا ہی کرنا ہے اور حالات ایسے ہی رہنے ہیں جیسے 2 سال پہلے تھی تو پھر ہم نے سانحہ اے پی ایس سے کیا سیکھا ہے۔2 دن قبل سانحہ اے پی ایس کی جو دوسری برسی ہوئی اس دن پوری قوم افسردہ اور شہید بچوں کے والدین رنجیدہ تھے، وہ اپنے بچوں کو یاد کر رہے تھے، جن کے گھر اجڑ گئے ، انہیں کیا پیغام دیا جا رہا ہے۔ حکومت کے ان اقدامات سے ان والدین کے زخم 2 سال بعد پھر ہرے ہو گئے ہیں اور آج وہ اتنے ہی مضطرب ہیں جتنے وہ آج سے 2 سال پہلے تھے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی وزیرداخلہ ،ْوزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیرداخلہ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم جس دن ایوان میں آئیں گے ،عمران خان بھی دوڑ کر پارلیمنٹ میں پہنچیں گے،تحریک انصاف پی پی ،جماعت اسلامی ،عوامی مسلم لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کریگی۔انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور بیرسٹر اعتزاز احسن سے رابطہ ہو گیا ہے اور پیر کو ملاقات ہو گی۔ مسلم لیگ (ق)، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے تاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہوں اور جائز اور اہم سوالات پر حکومت جواب لے سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.