آصف زرداری کی آمد پر جلسہ اسٹار گیٹ کے اولڈ ٹرمینل میں منعقد کیا گیا
واحد جلسہ تھا جس میں کرسیاں نہیں بچھائی گئی ، دریاں بچھائی گئی تھیں ، روایتی رنگ دیا گیا کارکنان نے پارٹی کے جھنڈے ، ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، گو نواز گو کے نعرے بھی لگے جلسہ گاہ کے اطراف 5711 پولیس افسران واہلکار تعینات کیے گئے تھے،آصف علی زرداری کو قرآن مجید کے سائے میں ان کے گھر سے رخصت کیا گیا
جمعہ 23 دسمبر 2016 23:42
(جاری ہے)
*آصف علی زرداری کو قرآن مجید کے سائے میں ان کے گھر سے رخصت کیا گیا ۔
*آصف علی زرداری 1 بجکر 20 منٹ پر ایئرپورٹ پہنچے .۔*آصف علی زرداری1 بجکر30 منٹ پر خصوصی طیارے کے ذریعہ دبئی سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے ۔*جلسہ گاہ میں نماز جمعہ کے بعد قافلوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔*لیاری ، ملیر ، کیماڑی ، بلدیہ ٹاؤن ، مواچھ گوٹھ ، ماڑی پور ، کورنگی ، لانڈھی ، محمود آباد ، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں سے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما قافلوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے ۔*پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کوسٹر وین میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے ۔*جلسہ گاہ میں اسٹیج کے بجائے آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قیادت بم پروف ٹرک پر خطاب کریں گے ۔*بم پروف ٹرک جدید سہولیات سے آراستہ ہے ۔*بم پروف ٹرک پر بلاول بھٹو زرداری رواں سال 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کی ریلی سے خطاب کر چکے ہیں ۔*کراچی کے علاوہ حیدر آباد ، لاڑکانہ ، میرپور خاص ، سکھر اور دیگر اضلاع سے بڑی تعداد میں قافلوں کی شکل میں کارکنان جلسہ گاہ پہنچے ۔*جلسہ گاہ میں لیاری سے 150 بسوں پر مشتمل قافلہ بھی جلسہ گاہ پہنچ گیا ہے ۔*وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ کا فضائی جائزہ لیا ۔*جلسہ گاہ میں کارکنان نے پارٹی کے جھنڈے ، ذوالفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔ *کارکنان جئے بھٹو ، جئے بے نظیر ، جئے بلاول ، ایک زرداری سب پر بھاری کے نعرے لگا رہے تھے ۔*کارکنان نے گو نواز گو کے بھی نعرے لگائے ۔ *کارکنان نے وزیر اعظم بلاول کے بھی نعرے لگائے ۔ *جلسہ گاہ میں خواتین کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ، جنہوں نے پیپلز پارٹی کے پرچم کے رنگوں پر مشتمل لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ۔ *بعض خواتین کارکنان نے چہروں پر پارٹی جھنڈوں کی فیس پینٹنگ بھی کرا رکھی تھی ۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے وقت سخت تلاشی کی وجہ سے بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی اور بعض کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ *آصف علی زرداری کا طیارہ 3 بجکر 10 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا ۔*آصف علی زرداری کا استقبال سابق وزیر اعظم یونسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف ، قمر الزمان کائرہ ، رحمان ملک ، خورشید شاہ ، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے کیا ۔ *آصف علی زرداری بلٹ پروف گاڑی میں اولڈ ٹرمینل سے جلسہ گاہ تک پہنچے ۔ گاڑی کے اطراف جیمرز ، اور جانثاران بے نظیر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ *آصف علی زرداری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ بلٹ پروف ٹرک پر سوار ہوئے اور عوام کے سامنے آ کر دونوں ہاتھوں سے اپنے منہ کو چوم کر عوام کی طرف پیار کا اظہار کیا اور ہاتھ بلند کرکے نعروں کا جواب دیا ۔ *اس موقع پر آصف علی زرداری کی وطن واپسی کے لیے تیار کردہ خصوصی گیت چلایا گیا ، جس پر جیالوں نے رقص کیا ۔ *جلسے میں سکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد رضا کار اور جانثاران بے نظیر موجود تھے ۔ *آصف علی زرداری کے خطاب کے موقع پر کارکنان مسلسل نعرے بازی کرتے رہے ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.