رینجرز کا گولیمار میں لیاری گینگ وار کے مفرور کمانڈر ماجد سخی داد کے گھر پر چھاپا

muhammad ali محمد علی جمعہ 23 دسمبر 2016 22:23

رینجرز کا گولیمار میں لیاری گینگ وار کے مفرور کمانڈر ماجد سخی داد کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2016ء) رینجرز کا گولیمار میں لیاری گینگ وار کے مفرور کمانڈر ماجد سخی داد کے گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کراچی کے علاقے گولیمار میں کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں واقع لیاری گینگ وار کے مفرور کمانڈر ماجد سخی داد کے گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔ گھر میں موجود 3 افراد رینجرز کی موجودگی کی اطلاع پر فرار ہوگئے۔ چھاپے کے دوران 3 گرینیڈ، 2 کلاشنکوف،1 ماؤزر،2 پستول اور چرس برآمد کی گئی۔ جبکہ گھر میں چھپائے گئے 1 کروڑ 71 لاکھ 5 ہزار روپے بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :