وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایک دن میں3 مرتبہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:30

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایک دن میں3 مرتبہ بانی پاکستان قائد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نی25 دسمبراتوار کو3 مرتبہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی،پہلی مرتبہ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی،اس کے بعد پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری مزار قائد پر حاضری دینے آئے تو پھر وزیراعلیٰ سندھ نے ان کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی،اس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صدر مملکت پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کے ہمراہ تیسری مرتبہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتح خوانی کی،اس موقع پر لوگ چیمہ گوئیاں کررہے تھے کہ وزیراعلیٰ پارٹی چئیرمین اور شریک چئیرمین کے پروٹوکول افسر بنتے ہوئے مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔