خیبر پختونخوا اور پختون قوم کے تقدیر کے فیصلے عمران خان نہیں کرسکتے ،90دنوں میں تبدیلی لانے کے دعویدارصوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ،وزیر اعلیٰ صرف شو ہے ،سارے فیصلے بنی گالہ سے بٹن دبانے سے منحصر ہے ،وزارت عظمیٰ کی کرسی کیلئے صوبہ کے تمام فنڈ دھرنوں ناچ گانوں پر خرچ کئے جارہے ہیں ،پختون قوم بیدار ہوچکی ہے ،ایک بار پھر سرخ جھنڈے کی حکومت قائم کرکے ترقی کے روکے گئے عمل کا تسلسل دوبارہ شروع کیاجائیگا
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کاشمولیتی جلسے سے خطاب
پیر 26 دسمبر 2016 20:50
(جاری ہے)
جلسہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی قیصر ولی خان ،سابق ضلع ناظم حاجی رؤف خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری شجاعت علی خان ،ممبر صوبائی کونسل حاجی سرور خان ،ڈسٹرکٹ نائب ناظم یوسف علی خان ،اعظم خان لیلونئی و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
آمیر حیدر خان ہوتی اور قیصر ولی خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کی ناکامی چھپانے کیلئے عمران خان سب کچھ داؤ پر لگانا چاہتے ہیں ،پختون قوم بیدار ہوچکی ہے ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تجر بہ کار ڈاکوں ہیں ،جنہوں نے آفتاب خان شیرپائو سے لیکر آصف علی زرداری اور اب عمران خان کو بھی لوٹنے میں مصروف کیا ہے ،عمران خان کی کشتی ڈوبتے ہی پرویز خٹک اس کشتی سے چلانگ لگائیںگے ۔عوامی نیشنل پارٹی غیر جمہوری طریقہ سے کسی بھی عمل کو قبول نہیں کرے گی ۔اپنے گھر کو نہ سنبھالنے والا عمران خان کس طرح ملک کو سنبھالیںگے ۔پختونوں کا صوبہ دیوالیہ ہونے کو ہے ۔صوبہ کے غریب عوام کے وسائل دھرنوں میں ضائع ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کبھی تختِ لاہور اور کبھی تختِ اسلام اباد کے لئے پختون قوم کے بچوں کو بلارہے ہیں، اگر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبائی اسمبلیوں کو توڑ نے کی کو شیش کی تو عوامی نیشنل پارٹی اسکی بھر پور مخالفت کرے گی ۔عمران خان کو 2018 کے الیکشن میں اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ،عمران خان کے اپنے بچے امریکہ میں ہے جبکہ وہ پختون قوم کے بچوںکے مستقبل سے کھیل رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.