پی ٹی سی ایل کے فائبر آپٹک سسٹم میں خرابی سے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس گھنٹوں معطل رہیں ،صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا
بعض موبائل فون کمپنیوں کی سروس بھی جزوی متاثر رہی ، پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ٹیموں کی کئی گھنٹوں کی کاوشوں کے بعد سروسز بحال ہو گئیں تکنیکی خرابی آپٹک فائبر کے منقطع ہونے کے باعث پیدا ہوئی جو بلوچستان اور کراچی میں 4 مقامات پر منقطع ہوئی‘ پی ٹی سی ایل حکام
پیر 26 دسمبر 2016 22:20
(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی سے کراچی، اسلام آباد، لاہور/ملتان، بدین، سکھر، حب، سوراب،پشاور اور دیگر شہروں میں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے جبکہ بعض موبائل فون کمپنیوں کی سروس بھی جزوی متاثر ہوئی ۔
پی ٹی سی ایل سسٹم میں خرابی سے پشاورمیں ڈی ایس ایل نہ ملنے سے انٹرنیٹ کا لنک ڈان ہوگیا جس سے واٹس ایپ سروس بھی بند ہوگئی۔ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ فائبر آپٹک سسٹم میں خرابی بلوچستان اور کراچی کے مقامات پر پیدا ہوئی ہے جہاں بلوچستان میں حب، خضدار اور سوراب میں خرابی سامنے آئی ہے جبکہ کراچی میں گلشن حدید اور نوری آباد میں فائبر آپٹک میں فنی خرابی ہوئی جس کے باعث ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کے زیادہ ترعلاقوں میں سروسز معطل ہونے سے صارفین شدید پریشان ہو گئے۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئیں جس سے بڑے پیمانے پر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل حکام کے مطابق نارتھ اور سائوتھ کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ اور لینڈلائن سروسز کو نقصان پہنچا ہے۔ اندرون پنجاب ، سندھ کے کئی اضلاع جبکہ بلوچستان میں خضدار ، اتھل، حب اور سوراب کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ حکام نے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی آپٹک فائبر کے منقطع ہونے کے باعث پیدا ہوئی جو بلوچستان اور کراچی میں 4 مقامات پر منقطع ہوئی۔حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں آپٹک فائبر گلشن حدید اور نوری آباد کے علاقوں میں منقطع ہوئی، جبکہ بلوچستان میں آپٹک فائبر اوتھل، حب، خضدار اور سوراب کے درمیان منقطع ہوئی۔پی ٹی سی ایل کے جنرل منیجر کمیونیکیشنز عمران جنجوعہ نے تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی نقص سے ملک کے کئی شہروں میں ڈیٹا سروس متاثر ہوئی۔پی ٹی سی ایل کی تکنیکی ٹیموں کی کئی گھنٹوں کی کاوشوں کے بعد سروسز جزوی بحال ہوئیں اور اس کے بعد مکمل بحال کر دی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
-
جو نام جسٹس شوکت صدیقی کے کیس میں لئے گئے ان کے خلاف پہلے کارروائی ہونی چاہیے ، اعتزاز احسن
-
آئندہ چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا وفد پاکستان تشریف لارہا ہے،وزیراعظم
-
سعودی عرب اورپاکستان کے دوطرفہ تعلقات اور معاشی شراکت داری کی جہتیں مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب کے اختتام پر بیان
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات،تیزی سے بدلتے سیاسی ماحول پر بات چیت
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ، یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی
-
ٹیکس نہ دینے والے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بند
-
تیزاب پھینکنے کا الزام، شہزاد اکبر کی حکومت پاکستان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.