پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے آئندہ انتخابات کے بعد دل کا اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا
پاکستان نواز شریف اور زرداری کے لیے نہیں بنا، وی آئی پی کلچر نہ ہو تو امیروں کو احساس ہو گا کہ غریبوں کا علاج کیسے ہوتا ہے؟ عمران خان کا کراچی میں تقریب سے خطاب
سمیرا فقیرحسین جمعرات 29 دسمبر 2016 15:30
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 دسمبر 2016ء) : کراچی میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔سی ای او شوکت خانم اور سیکر ٹری ڈی ایچ نے معاہدے پر دستخط کیے۔سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کاکہنا تھا کہ میں اپنی والدہ کو علاج کی غرض سے باہر لےکر گیاتو مجھے علم ہوا کہ کینسر کا علاج کتنا مہنگاہے۔
انہوں نےکہا کہ والدہ کے کینسر کے علاج کے بعد مجھے اندازہ ہوا کہ پاکستان کے90 فیصد لوگ کینسر کا علاج نہیں کروا سکتے۔ عمران خان نےکہا کہ لاہور میں کینسر اسپتال تعمیر کیا گیا۔ کینسر اسپتال کیلیےفنڈز عام آدمی نے دیے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے کام کےلیے کشتی جلانے کا مقصد پیچھے نہ ہٹنا ہے۔(جاری ہے)
عمران خان کا کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج پر 26 ارب روپےخرچ ہوئے۔
سب نے کہا کہ کینسر کا علاج مفت نہیں ہوسکتا لیکن شوکت خانم میں 75فیصد لوگوں کاعلاج مفت ہو۔ اور یہ 26 ارب روپے غریبوں پر خرچ ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ 1990ء میں پنجاب حکومت کینسراسپتال بنانےکی کوشش کر رہی تھی لیکن ناکام ہو گئی ۔ انہیں ناکام تو ہونا تھا کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں نوازشریف تھے ۔ عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ شوکت خانم پشاور میں بھی کام کیا جا رہا ہے۔ ملک میں اگر وی آئی پی کلچرنہ ہوتوامیروں کواحساس ہوگا کہ غریبوں کاعلاج کیسے ہوتا ہے ۔ امیر اپنا علاج بیرون ملک کروا سکتے ہیں لیکن غریب کہاں سے کروائے؟ انہوں نے بتایا کہ شوکت خاتم اسپتال میں امیر اور غریب انسانوں میں فرق نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا گیا تھا۔ یہ ایک نظریہ تھا اور ہم اس نظریے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ کراچی میں کینسر اسپتال کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کینسراسپتال میں علاج، کھانے اوردیگرتمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لیےنہیں بنا کہ یہاں نوازشریف اورزرداری آ کربیٹھ جائیں۔ ملک میں صرف ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہورہاہے۔ 45فیصد بچے مکمل پروان نہیں چڑھ پاتے۔ تقریب سے خطاب میں عمران خان نے اعلان کیا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد دل کا اسپتال بھی بنائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.