فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی

مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اپنے اثاثوں میں 33 ملین ڈالر کی کمی کے باوجود پہلے نمبر پر موجود

muhammad ali محمد علی جمعرات 29 دسمبر 2016 20:33

فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2016ء) فوربز میگزین نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ فوربز میگزین کی جانب سے دنیا کے امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں مائیکروسافٹ کے بل گیٹس اپنے اثاثوں میں 33 ملین ڈالر کی کمی کے باوجود پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ برک شائر ہیتھ وے کے 86 سالہ مالک وارن بوفے 73 اعشاریہ 5 بلین ڈالر کی دولت کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بھارتی صنعت کار مکیش انبانی 22 اعشاریہ 7 بلین ڈالر کے اثاثوں کیساتھ فہرست میں 31 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :