متحدہ عرب امارات میں داؤد ابراہیم کی پراپرٹی کو قبضے میں لے لیا گیا۔ بی جے پی کا دعوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 5 جنوری 2017 15:47

متحدہ عرب امارات میں داؤد ابراہیم کی پراپرٹی کو قبضے میں لے لیا گیا۔ ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جنوری 2017ء) : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ داؤد ابراہیم کی جائیداد کو بھارتی حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے ڈوزئیر کی بنا پر قبضے میں لیا گیا۔ بی جے پی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کو مودی کی ایک اور بڑی کامیابی کہہ کر پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں بتایا گیا کہ انتہائی مطلوب انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی 15 ہزار کروڑ مالیت کی جائیداد کو متحدہ عرب امارات میں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ بی جے پی نے اپے ٹویٹ میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ بھی دیا، جس میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت بھارت میں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنے کے لیے داؤد ابراہیم کو واپس لانے کی کوششیں کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :