
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
یہ درست بات ہے کہ موجودہ نظام ہم سے درست نہیں ہورہا، بانی پی ٹی آئی صدارتی نظام کے حق میں ہیں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور
ثنااللہ ناگرہ
منگل 2 ستمبر 2025
21:31

(جاری ہے)
انا اور معافی کی بات سے باہر نکلیں ، جو ہوا ختم کریں اور آگے بڑھیں، ہماری پالیسی ہے کہ پاکستان کا ہرادارہ اپنی حدود میں کام کرے۔
حکومت میں لانا اور ہٹانا جنہوں نے وطیرہ بنایا ہوا ان کا کام نہیں ۔اگر 2018میں کچھ ہوا تو وہ بھی غلط ہوا تھا، کبھی آپ کو آگے رکھ کر ایکشن کیا جاتا ہے اور کبھی ہمیں آگے رکھ کر ایکشن کیا جاتا ہے۔ چارٹرڈ آف ڈیموکریسی پر بانی پی ٹی آئی نے ہمیں دیگر سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کو کہا ہے، دیگر جماعتیں کمیشن بنانے پر راضی نہیں ہوئیں تو بات آگے نہیں بڑھی۔ یہ ملاقاتیں کروا نہیں رہے میری بانی سے دو اپریل کے بعد سے ملاقات نہیں ہوئی۔ملاقات ہوئی تو بانی پی ٹی آئی سے کہوں گا دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک بار بیٹھ جانا چاہیئے، بانی سمجھتے ہیں کہ یہ چور ڈاکو ہیں ان کے ساتھ نہیں بیٹھنا، میں سمجھتا ہوں کہ ایک بات بیٹھ جائیں تو ہوسکتا ہے ان کو بھی ہدایت مل جائے، پہلے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات میں جو آفرز تھیں وہ بتا نہیں سکتا، جو بھی پیغام ہوتا تھا دونوں اطراف پہنچاتا رہا ہوں، مولانا فضل الرحمان کی اب کوئی حیثیت نہیں بچی۔ کچھ بے وقوف مولانا کے دربار پر حاضریاں لگا رہے تھے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اب شرط ہوتی ہے کہ حکومت میں مولانا نہ ہوں، جب مولانا حکومت میں ہوں تو وہ بلیک میل کرکے باتیں منواتے ہیں۔ بانی جانتے ہیں حکومت کون چلا اسی لئے وہ کہتے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی چاہیئے۔ فیصل کریم کنڈی کی کوئی حیثیت نہیں وہ آج بھی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ہیں، ان کو کئی بار بیانات دینے سے روکا لیکن وہ رکتے نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، حکومت نے کہا کہ دو سال کیلئے میرے صوبے کا بے نظیر انکم سپورٹ کا بجٹ مجھے دیں۔ ہم اپنے لوگوں کو پانچ پانچ لاکھ سے کاروبار شروع کرکے دیں گے۔ علی امین نے کہا کہ سندھ کے سیاستدان اپنی سیاست سے مجبور ہیں، بانی پی ٹی آئی صدارتی نظام کے حق میں ہیں، صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے، یہ درست بات ہے کہ موجودہ نظام ہم سے درست نہیں ہورہا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پی ٹی آئی رہنماوں کو سرکاری گاڑیاں اور دیگر تمام سرکاری مراعات واپس کرنے کا حکم
-
رات گئے ایک مرتبہ پھر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
-
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا ایف سی ہیڈکوارٹرز بنوں پر حملہ، 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
-
پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں
-
کوئٹہ میں سردار اختر مینگل کے جلسے کے بعد زور دار دھماکہ
-
وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
-
خیبرپختونخواہ پولیس نے بنوں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا
-
سندھ حکومت نے حاملہ خواتین کیلئے امداد 30 ہزار سے بڑھا کر 41ہزار کردی
-
ملک میں صدارتی نظام ہو تو بانی پی ٹی آئی کلین سویپ کرجائیں گے
-
معافی اسٹیبلشمنٹ مانگے جنہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا اور جھوٹے پرچے دیئے
-
عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.