عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان

وفاقی اور پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 3 ستمبر 2025 00:13

عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2025ء) عید میلاد النبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان، وفاقی اور پنجاب حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عید میلاد النبیﷺکے موقع پر ملک بھر میں 12 ربیع الاول 6 ستمبرکو عام تعطیل ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 6 ستمبر بروز ہفتہ چھٹی ہوگی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے بھی ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس روز تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ چونکہ پہلے ہی ہفتے کو بند ہوتا ہے، اس لیے وہاں معمول کے مطابق تعطیل ہوگی۔ صوبائی حکومت کے مطابق ہسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی جبکہ انتظامی دفاتر اور آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈپارٹمنٹس بند رہیں گے۔