Live Updates

پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں

لوگوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی گئی، خواتین کو گھسیٹا گیا، مجھے بھی گھسیٹنے کی کوشش کی گئی، ڈاکٹر نبیہہ کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 2 ستمبر 2025 22:36

پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2025ء) ڈاکٹر نبیہہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پارک ویو میں زد و کوب کرنے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا گروپ اردو پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور یوٹیوبر ڈاکٹر نبیہہ نے اہم انکشافات کیے۔ ڈاکٹر نبیہہ نے 10 لاکھ روپے لینے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں 7 سال سے پارک ویو کی رہائشی ہوں، اگر 7 سال سے رہنے والے شخص کی ذمے داری بنتی ہے کہ آس پاس اگر لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچ رہی ہے تو اس پر بات کروں۔

سیلاب کے دوران جب لوگ نکل رہے تھے تب لوگوں کی تکلیف دکھا کر کیا غلط کیا؟ میں نے کہیں یہ دعوٰی نہیں کیا کہ پارک ویو میں میرا گھر ہے، جو کرائے پر کسی گھر میں رہ رہے ہیں، گھر میں پانی بھرتا ہے تو جو وہاں رہتا ہے اس کا سامنا ڈوبا ہے، کرائے پر رہنے والوں کا کروڑوں روپے کے سامان کا نقصان ہوا، وہ نقصان نہیں ہے؟ کرائے پر رہنے والے انسان نہیں ہیں؟۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نبیہہ نے کہا کہ مجھے پیسے نہیں چاہیں، میں کیوں پیسے لوں گی؟ میں 7 سال سے پارک ویو میں رہ رہی ہوں، مشکل وقت میں سوسائٹی کے متاثرین کیلئے آواز اٹھانا اپنی ذمے داری سمجھتی ہوں، میری علیم خان کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، میں نے جو بھی آواز اٹھائی جو بھی ویڈیو بنائی وہ لوگوں کیلئے کیا۔ کیا سوال کرنے کی اتنی بڑی سزا ہے کہ یہ سوال کرنا شروع کر دیا گیا کہ اس لڑکی کا اپنا گھر نہیں ہے۔

ڈاکٹر نبیہہ کا اپنا گھر اس لیے نہیں ہے کہ میں عزت سے پیسے کماتی ہوں، میں بھی اگر رشوت لینا شروع کر دوں کرپٹ ہو جاوں تو میرا بھی اپنا گھر ہو گا۔ ڈاکٹر نبیہہ نے انکشاف کیا کہ سیلابی صورتحال کے بعد وہ جب پارک ویو اپنے گھر کا معائنہ کرنے گئیں تو اس دوران وہ سوسائٹی کی جانب سے قائم کیے گئے ریلیف کیمپ بھی گئیں۔ جب ریلیف کیمپ کے قریب پہنچی تو وہاں موجود متاثرین مجھے دیکھ کر میرے پاس آ گئے۔

اس دوران وہاں ایک شخص آیا جس نے مجھے گالیاں نکالنا شروع کر دیں۔ پارک ویو میں متاثرین سے گفتگو کے دوران کچھ لوگوں نے آ کر مجھے گالیاں نکالیں، لوگوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی گئی، خواتین کو گھسیٹا گیا، مجھے بھی گھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔ ڈاکٹر نبیہہ نے کہا کہ کیا جن لوگوں کے پاس گھر کی ملکیت ہے صرف ان ہی کے حقوق ہیں، جو کرائے پر رہتے ہیں ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں؟ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔؟۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات