وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس

مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کر لی

منگل 2 ستمبر 2025 22:05

وزیراعلی پنجاب کا مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا نوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے ۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔