روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جانے والے 4پاکستانی مصیبت میں پھنس گئے

چکوال اور اٹک کے رہائشی عمراقبال، ارشد محمود،طارق رحمان اورعبداللہ کو ملازمت چھوڑنے پر کفیل نے جیل بجھوا دیا، چاروں حکومت کی مدد کے منتظر

اتوار 8 جنوری 2017 11:20

روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جانے والے 4پاکستانی مصیبت میں پھنس گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) روزگار کی تلاش میں سعودی عرب جانیوالے چار پاکستانی پردیس میں رل گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چکوال اور اٹک کے رہائشی عمراقبال، ارشد محمود،طارق رحمان اورعبداللہ کو ملازمت چھوڑنے پر کفیل نے جیل بجھوا دیا۔ چاروں پاکستانی حکومت کی مدد کے منتظر ہیں۔ اٹک اور چکوال کے رہنے والے چار افراد چند سال قبل روزگاہ کے حصول کے لئے سعودی عرب گئے اور وہاں کفیل کے پاس ڈرائیور کی نوکری کرنے لگے۔

(جاری ہے)

چند ماہ گزرنے کے بعد وطن کی یاد ستائی تو تمام افراد کی واپس آنے کا فیصلہ کیا اور ملازمت چھوڑ دی۔ دخیل اللہ نامی کفیل نے مقررہ مدت سے پہلے نوکری چھوڑنے پر چاروں پاکستانیوں کو مقدمے میں پھنسا کر جیل بھجوا دیا۔ اٹک اور چکوال کے رہائشی سعودی شہر الباحہ کی جیل میں قید ہے۔ سعودی جیل میں قید عمراقبال کے بہنوئی کا کہنا ہے عمر گھر کا واحد کفیل ہے۔ سعودیہ میں قید عمر اقبال کا کہنا ہے ہمیں سعودی عدالت میں پیش نہیں کیا جاتا۔یہاں برا حال ہے، کھانا بھی وقت پر نہیں دیاجاتا۔پاکستانی حکومت رہائی کیلئے اقدامات اٹھائے۔