جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام کے داخلہ فارم حاصل / جمع کرانے کی تاریخ میں11جنوری تک توسیع

پیر 9 جنوری 2017 13:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق ایوننگ پروگرام میںبیچلرز/ ماسٹرز میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں اورپوسٹ گریجویٹ پروگرامز،سرٹیفیکیٹ کورسز اورڈپلومہ پروگرام کے داخلے برائے سال 2017 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں09 تا11 جنوری2017 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم بمعہ کتابچہ1700/= روپے کے عوض(صبح9:00 تا شام 4:00 بجی) تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے جبکہ شام 4:00 تا 6:00 بجے تک یوبی ایل یونیورسٹی کیمپس برانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :