صدر مملکت سے سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کراچی کے طلبا کے وفدکی ملاقات
سی پیک سے بھر پور استفادے کیلئے نئی نسل کا کردار اہم ہے، ممنو ن حسین نوجوان طبقہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا حصہ ڈالے، طلبا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کی طرف توجہ دیں،بابائے قوم قائداعظم کا سندھ مدرستہ الاسلام سے لگائواسے دوسرے اداروں سے ممتاز کرتا ہے، صدر مملکت کی گفتگو
پیر 9 جنوری 2017 16:33
(جاری ہے)
ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبا خود کو جدید تعلیم سے آراستہ کر کے معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے ادارے کی جانب سے شروع کیے گئے نیشنل لیڈرشپ پروگرام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس پروگرام سے نوجوان طبقے کو بہت فائدہ حاصل ہو گا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملیگا۔
صدر مملکت نے زور دیا کہ جامعات بہترین فیکلٹی کے انتخاب سے اپنے معیار میں مزید اضافہ کریں گے۔صدرمملکت نینوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لییوہ اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کے چند ادوار میں کرپشن اوربد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی مسائل سے دوچار رہا ہے لیکن اب ہم صحیح راستے پر چل پڑے ہیں اور کامیابی کی منزل نظر آرہی ہے لیکن ضروری ہے کہ سب ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے لیے سوچیں اور اس کی ترقی کے لیے بھرپور محنت کریں۔ صدر مملکت نے کہا کہ طلبا جدیدتعلیم حاصل کر کے اپنا فریضہ سر انجام دیں تاکہ مستقبل میں ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے پوری قوم خاص طور پر نوجوان خود کو تیار رکھیں۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ نوجوان قومی یکجہتی میں کلیدی کردار ادا کریں اور ملک کے خلاف عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم ضرور حاصل کریں اور اس کے حصول کے لیے اگر بیرون ملک بھی جانا پڑے تو ضرور جائیں لیکن اپنی تہذیت کو نہ بھولیں کیونکہ وہی قومیں کامیاب رہتی ہیں جو اپنی تہذیب کو قائم رکھتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.