تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ، وزیر کیڈ چیئرمین ایچ ای سی اور آئی جی پولیس سے تحریری جواب طلب کر لیا ،نوٹس جاری

سماعت دس دن کیلئے ملتوی

بدھ 11 جنوری 2017 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) اسلام آباد کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ، وزیر کیڈ چیئرمین ایچ ای سی اور آئی جی پولیس سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیا،کیس کی سماعت دس دن کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی، درخواست گزار صائم الحق ستی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے کہاکہ نوجوان نسل کھیل کے بجائے منشیات کے قریب ہوتے جا رہے ہیں، یہ ایک سنجیدہ اور اہم معاملہ ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ نوجوان نسل منشیات استعمال کر کے تباہی کی طرف جارہے ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ بچوں کی مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے، عدالت نے دلائل سنے کے بعد وزیر داخلہ، وزیر کیڈ چئرمین ایچ ای سی اور آئی جی پولیس سے تحریری جواب طلب اور نوٹس جاری کردیا۔کیس کی سماعت دس دن کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :