حکومت کی کوشش ہے کتاب، شاعری اور ادب کو زندہ رکھیں اور لٹریچر کو عام کریں
کسمپرسی کی زندگی گزار نے والے شعراء اور ادیبوں کا وظیفہ 3ہزار روپے سے بڑھاکر 13ہزار کر دیا ،یہ صرف 500 لوگوں کو ملتا تھا اب 1000کو دیا جارہا ہے فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے وزیراعظم کی ہدایات پر اقدامات کر رہے ہیں،عرفان صدیقی
ہفتہ 14 جنوری 2017 21:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں 360 مقالات پیش کئے گئے، اہل قلم کی بہبود اور ادبی سرگرمیوں کے فروغ کیلئی50کروڑ روپے بھی مختص کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم کتاب کو زندہ رکھنے کیلئے کوشاں ہیں اور یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کتابیں سستے داموں میسر ہوں تاکہ لوگ بآسانی کتابوں کو حاصل کر سکیں، وزیراعظم نے بھی بڑی خوبصورت بات کہی تھی کہ ادب اور شاعری کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، کوئی جغرافیہ نہیں ہوتا، یہ سب انسانیت کی زبان بولنے والے اور انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ادب اور شاعری کسی بھی ملک کی ہو اس میں نفرتیں نہیں ہوتیں بلکہ اس میں درد ہوتا ہے، ہمدردی ہوتی ہے، جذبہ و احساس کا اشتراک ہوتا ہے۔خیر سگالی ہوتی ہے اور فاصلوں کے کم کرنے کی بات ہوتی ہے اور یہی چیزیں اس ادبی و بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شیئر کی گئیں۔ موجودہ حالات جن میں انتہا پسندی ہے، نفرتوں کی دیواریں ہیں، کہیں علاقیت ہے تو کہیں فرقہ واریت ہے، عدم برداشت و تحمل کے رویے بھی ہیں جن میں یہ موضع نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے، ہم اسے ایک مستقل مشق بنانے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ادبی کانفرنس میں جو مقالات پیش کئے گئے وہ ہمارا سرمایہ ہیں، ہماری کوشش ہے کہ شعرو ادب کے شعبے کو پھر سے متحرک کیا جائے اور حکومت ان کی تخلیقات اور ان کے مفاہین اور ان کے نفس مضامین پر کوئی فرق ڈالے بغیر انسانیت کے فروغ و ہمدردی کے اس فن کا سبب بنے، ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہا کہ ہم نے قیادت سے محروم اداروں کی محرومی دور کرتے ہوئے ان اداروں کو باقاعدہ ایک قیادت دی اور اہل فن لوگوں کو ڈھونڈ کر انہیں ایک منصب پر فائز کیا جبکہ اس کے علاوہ میں بذات خود بھی ان اداروں کی مشکلات کو دیکھ رہا ہوں، یہاں موجود فنڈز کی کمی کا جائزہ لے رہا ہوں اور پھر حاصل وسائل کے اندر ان کے اہداف کا تعین بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کتاب، شاعری اور ادب کا زندہ رکھیں اور لٹریچر کو عام کریں کیونکہ عمومی زندگی میں بھی جو شخص شعروادب کے قریب ہے اس کی زندگی مختلف ہے، اسکی زبان بھی مختلف ہوگی اور وہ کسی بھی شعبے میں ہو وہ مختلف نظر آئے گا، 2017ء کے سال کو ہم ضرب قلم کے طور پر منا رہے ہیں اور یہ سال ضرب قلم کا ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے ایسے شعراء یا ادیب جو کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ان کیلئے ہم نے باقاعدہ اہتمام کیا ہے اور اکادمی ادبیات کی ہی ایک اسکیم کے تحت ان لوگوں کو وظیفہ دیا جا رہا ہے، پہلے یہ وظیفہ صرف 3ہزار روپے مہینہ تھا پھر اسے 5ہزار روپے کیا گیا لیکن اب میں نے وزیراعظم محمد نواز شریف سے کہہ کر اسے 13ہزار کر دیا ہے اور اب انہیں 13ہزار ہی مل رہا ہے اور پہلے یہ صرف 500 لوگوں کو ملتا تھا جس کی تعداد کو بھی ہم نے بڑھا کر 1000کر دیا ہے جبکہ اسی طرح کے اور بھی اہم اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اہم اور موثر اقدامات کر رہے ہیں اور ایک جامع اسکیم بنا رہے ہیں جو عمر کے خاص حصے میں ان فنکاروں کو اذیت سے بچانے کے لیے کارگر ثابت ہوگی اور یہ فنکار کسی کے مختاج نہیں رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.