سلمان خان کا زخمی ہونے کے باوجودشوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ

اداکارسلمان خان نئی آنے والی فلم ‘‘ٹیوب لائٹ’’ میں مرکزی کردارادا کرتے نظرآئیں گے

منگل 17 جنوری 2017 11:37

سلمان خان کا زخمی ہونے کے باوجودشوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2017ء) بالی ووڈ اداکارسلمان خان اپنی فلموں کو کامیاب بنانے کے لیے ان تھک محنت کرتے ہیں اوربہترین اداکاری کے لیے وہ دن رات ایک کر دیتے ہیں لیکن اس بار وہ فلم ‘‘ٹیوب لائٹ’’ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے لیکن وہ اپنے کام سے پیچھے نہ ہٹے اور شوٹنگ جاری رکھی اور اس طرح ہی اپنی کہی ہوئی بات کہ ‘‘سلمان خان خان نے ایک بار کمٹمنٹ کرلیا توکرلیا’’ کو سچ کردکھایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان باکس آفس پر کامیاب فلمیں دینے کے حوالے خاصے مشہورہیں لیکن اداکارسلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم ‘‘ٹیوب لائٹ’’ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے اوران کی ٹانگ پرخاصی چوٹ آئی، چوٹ لگنے کے بعد اداکارصحیح طورپرچل بھی نہیں پارہے تھے لیکن فلم کی بے حد فکرکے باعث انہوں نے شوٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ اداکار’’ٹیوب لائٹ’’ کی شوٹنگ کے دوران درد کودورکرنے کے لیے مختلف قسم کی دوائیاں بھی لیتے رہے لیکن انہوں نے آرام کرنے کوترجیح نہ دی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جب اداکاران کے دونوں بھائی اربازخان اورسہیل خان بھارت کے معروف پروگرام ‘‘کافی ود کرن’’ کے پروگرام میں ایک ساتھ مدعو کیے گئے تھے تو اربازخان کا کہنا تھا کہ سلمان خان بہت کم ہی اپنے کام سے چھٹیاں لیتے ہیں، سلمان کو کام کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ۔واضح رہے کہ اداکارسلمان خان نئی آنے والی فلم ‘‘ٹیوب لائٹ’’ میں مرکزی کردارادا کرتے نظرآئیں گے جبکہ شا ہ رخ خان بھی فلم میں مختصرکردارنبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :