پاناما لیکس کیس کا فیصلہ عدالت میں ہوگا ،ْپی ٹی آئی کا جھوٹ اور پروپیگنڈا عوام تک نہ پہنچنے دیں ،ْ دانیال عزیز
عمران خان کو وزیراعظم بننے کا لالچ ہے ،ْامید ہے الیکشن کمیشن کی طرح پاناما کیس میں بھی عمران خان جلد تحریری معافی مانگیں گے ،ْ میڈیا سے گفتگو پی پی آئی آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کرتی ہے ،ْکیلیفورنیا کیس کے مطابق 62 اور 63 سب سے پہلے عمران خان پرلگتی ہے ،ْمائزہ حمید
منگل 17 جنوری 2017 14:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آٹھ ماہ سے ایک ہی رٹ لگارکھی ہے۔
عمران خان کو وزیراعظم بننے کی لالچ ہے، الزامات لگاکر نہیں کام کرکے وزیراعظم بنا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قلابازی ماسٹر جگہ جگہ معافی مانگ کر اب معافی خان بن گئے ہیں،الیکشن کمیشن میں غیرملکی فنڈنگ میں عمران خان نے غیرمشروط معافی مانگی ،ْامید ہے الیکشن کمیشن کی طرح پاناما کیس میں بھی عمران خان جلد تحریری معافی مانگیں گے۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کرپٹ لوگوں کے ساتھ پھرتے ہیں ،ْعمران خان کی پارٹی میں جگہ جگہ بغاوت ہورہی ہے۔ہم اپنے موقف سے ہٹے نہیں، جہانگیر ترین نے کرپشن کی ہے۔دانیال عزیز نے کہاکہ وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر سچائی پر مبنی ہے، وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے دنیا بھر کے ممالک کے قوانین بتائے اور یہ وکیل کا کام ہے، انہوں نے استثنیٰ نہیں مانگا بلکہ ماضی کے کیسز کا حوالہ دیا ،ْ وزیراعظم کے بچے بیرون ملک مقیم ہیں تاہم وہ بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔اس موقع پر لیگی رہنما مائزہ حمید نے کہا مریم نواز2018 کے الیکشن میں عمران خان کیلئے خطرہ نظرآرہی ہیں،اس لیے انہیں نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کرتے ہیں جو کیلیفورنیا کا کیس تھا اس کے مطابق 62 اور 63 سب سے پہلے ان پرلگتی ہے،وہ کیوں نہیں اس پر عوام کو آکر سب بتاتے ،ْاپنی اخلاقی حیثیت کی بات نہیں کرتے اورشریف خاندان سے احتساب مانگ رہے ہیںاپنا احتساب نہیں چاہتے ۔انھوں نے کہا کہ عمران خان اپنا احتساب کب کروائیں گے اب دہرا معیار نہیں چلے گا ۔عمران خان سامنے آ ئیں اور خود کو احتساب کے لئے پیش کریں۔دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان کے گرد کرپٹ لوگ کھڑے ہیں، تحریک انصاف انتشار کا شکار ہے اور ان کی پارٹی میں جگہ جگہ بغاوت ہورہی ہے، عمران خان کا جہاں بس نہیں چلتا وہاں دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں ،ْ وزیراعظم اس طرح نہیں بنتے،اس کیلئے کارکردگی دکھانی ہوتی ہے ،ْدھرنے کے وقت بھی عمران خان نے الزام لگائے ،ْعمران خان نے 35 پنکچر کے الزام لگائے اور پھر کہا کہ یہ سیاسی بیان تھا، عمران خان نیپارٹی فنڈنگ پرالیکشن کمیشن سے معافی مانگی، عمران خان کوغلط بیانی پر لاہور ہائی کورٹ سے 44 مرتبہ نوٹس مل چکا ہے تاہم وہ خود اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپ رہے ہیں ،ْانہوں نے کہا کہ عمران خان بار بار کہتے رہے ہیں نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور ہمارے پاس ثبوت ہیں لیکن وہ عدالت میں آکر کہتے ہیں کہ ان کے پاس ثبوت نہیں ،عمران خان کا چہرہ جلد کھل کر سامنے آئیگا اوروہ سپریم کورٹ میں بھی معافی مانگیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.