وزیر اعظم کی جانب سے استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش کی قابل مذمت ہے، چوہدری شبیر احمد

عوام کرپشن میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان

منگل 17 جنوری 2017 23:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ترجمان چوہدری شبیر احمد نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے وزیر اعظم کی جانب سے استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے حواری اب پاناما لیکس کیس میں شواہد نہ ہونے کی وجہ سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہاں جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف روز اول سے ہی ملک بھر میں جاری کرپشن کی روک تھام اور اس میں ملوث لوگوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے سراپا احتجاج ہیں کیونکہ پاکستان کے عوام بھی کرپشن اور اس میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی امیدیں بھی پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ملک بھر میں ہونے والی کرپشن کو روکنے اور پاکستان سمیت قوم کو اس ناسور سے نجات دلانے کیلئے ہر محاذ پر آواز بلند کررہے ہیں جس کی واضح مثال پاناما لیکس میں وزیر اعظم کے خاندان کا نام آنے کے بعد عوام کی لوٹی گئی دولت کو واپس لانے اور لوٹ مار میں ملوث وزیراعظم کا احتساب کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے جو تحریک شروع کی تھی جو تواترکے ساتھ جاری ہے اب پاناما لیکس کا کیس اپنے منطقی انجام تک پہنچنے کیلئے پاکستان کی سب سے اعلیٰ عدلیہ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہے جس میں وزیر اعظم اور ان کی ٹیم شواہد پیش کرنے کی بجائے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے وزیر اعظم کو استثنیٰ دلوانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں جس میں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوگی کیونکہ ہم نے تو روز اول سے ہی یہ کہا تھا کہ وزی ر اعظم کے پاس اس کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں انہوں نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی ہے اور اب وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں