Live Updates

وزیر ا عظم ملک کی ترقی اور خوشحالی کا نشان ہیں ‘ کچھ لوگ ان سے دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں ، عمران خان جھوٹ بولتے اور بار بار بولتے ہیں ‘ پانامہ لیکس چائے کی پیالی میں طوفان ہے ‘ تحریک انصاف کی یہ شکایت ہے کہ عوام بار بار نواز شریف کو ووٹ کیوں دیتے ہیں

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ وزیر ا عظم نواز شریف ملک کی ترقی اور خوشحالی کا نشان ہیں ‘ کچھ لوگ نو از شریف دشمنی میں پاکستان سے دشمنی کر رہے ہیں ، عمران خان جھوٹ بولتے ہیں اور بار بار بولتے ہیں ‘ پانامہ لیکس چائے کی پیالی میں طوفان ہے ‘ تحریک انصاف کی یہ شکایت ہے کہ عوام بار بار نواز شریف کو ووٹ کیوں دیتے ہیں ۔

وہ بدھ کویہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فاطمی نے کہا کہ پانامہ لیکس چائے کی پیالی میں طوفان ہے۔ عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت معمالہ پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔ پانامہ دستاویزات میں وزیر اعظم نواز شریف کا نام نہیں ہے۔ عدالت میں ثبوتوں کے ساتھ ہر سوال کا جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان جھو ٹ کی سیاست چھوڑ کر عوام کی خدمت کریں۔

سراج الحق بادشاہ آدمی ہیں۔ ان سے پوچھا جائے وہ کس طرف کھڑے ہیں۔ تحریک انصاف کی یہ شکایت ہے کہ عوام بار بار محمد نواز شریف کو ووٹ کیوں دیتے ہیں۔ نواز شریف ترقی اور خوشحالی کا نشان ہیں۔ آصف کرمانی نے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف دشمنی میں پاکستان دشمنی کر رہے ہیں۔ عمرا ن خان جھوٹ بولتے ہیں اور بار بار بولتے ہیں۔ جھوٹ اور سچ کا فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے۔ بلاول سے سنجیدہ سیاست کی توقع کرتے ہیں۔ …(رانا)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات