وزیراعظم نوازشریف سے چیئرمین علی بابا گروپ جیک ما کی ملاقات
جیک ما نے وزیراعظم کو ان کی کمپنی کے مرکز گوانگ ژو کے دورے کی دعوت دی،وزیر ا عظم کی بھی جوابی دورے کی دعوت
بدھ 18 جنوری 2017 22:37
(جاری ہے)
بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیراعظم نوازشریف سے علی بابا گروپ کے چیئرمین جیک ما نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران گفتگو میں چیئرمین علی بابا جیک ما نے کہا کہ ترقی پذیر ملکوں میں چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کی معاونت کرنا چاہتے ہیں،علی بابا گروپ سے 6کروڑ کمپنیاں استفادہ حاصل کر رہی ہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے ہکا کہ ای کامرس پلیٹ فارم کی تشکیل میں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری نے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع مہیا کئے ہیں۔اس موقع پر چیئرمین علی بابا گروپ نے وزیراعظم کو کمپنی کے مرکز گوانگ ژو کے دورے کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے بھی جیک ما کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔۔۔(ولی)متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.