چین ایرانی تیل صاف کرنے کی تنصیب میں تین بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا

آئندہ ماہ چینی وفد کے دورے کے موقع پر معاہدے پر دستخط کئے جانے کا امکان

جمعرات 19 جنوری 2017 13:07

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) تہران اور بیجنگ ایران کی تیل صاف کرنے کی گنجائش بہتر بنانے کیلئے آئندہ ہفتوں میں تین بلین ڈالر مالیت کے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

ایک ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران کے نائب وزیر تیل عباس کاظمی نے کہا کہ سرمایہ کاری ابدان تنصیب پر مرکوز ہو گی ، کاظمی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے چین نے ابدان تنصیب کی کوالٹی میں بہتر ی اور فکس کرنے کے منصوبے کیلئے سرمائے کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کیا ہے ۔

توقع ہے کہ معاہدے پر آئندہ ماہ دستخط کئے جائیں گے جب ایک چینی وفد تہران آئے گا ، ایران کے بنیادی ڈھانچے کو برسوں کے فقدان کو پورا کرنے کیلئے سرمایہ کاری درکار ہے جبکہ ملک جوہری پروگرام کی وجہ سے عائد کی جانیوالی بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :