شہداد پور،پولیس والوں نے آفیسر کے حکم پر چنگ چی کے ٹائر کی ہوا نکال دی،مزاحمت پر ڈرائیور پر تشدد

جمعہ 20 جنوری 2017 17:00

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2017ء) پولیس والوں نے آفیسر کے حکم پر چنگ چی کے ٹائر کی ہوا نکال دی ، مزاحمت پر گارڈ کا چنگ چی ڈرائیور پر تشدد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے علاقے جانی پورہ میں سنہری مسجد کے سامنے ایک چنگ چی والا چنگ چی کھڑی کر کے مسجد میں پڑھنے والے بچوں کو چھٹی کے بعد گھر لے جانے کے لئے بچوں کا انتظار کر رہا تھا کہ اس جگہ سے اسسٹنٹ کمشنر شہدادپور کا گزر ہوا اور انھوں نے چنگ چی راستے میں کھڑی دیکھ کر اپنے گارڈ پولیس اہلکار کو چنگ چی ہٹانے کاکہا جس پر گارڈ نے اس چنگ چی کے تینوں ٹائروں کی ہوا نکال دی ۔

چنگ چی ڈرائیور احمد لاکھو ولد ہاشم لاکھو نے اس گارڈ کو روکنا چاہا تو اس گارڈ نے چنگ چی ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ چنگ چی ڈرائیور نے پریس کلب شہدادپور میں پہنچ کر احتجاج کرتے ہوئے اپنے اوپر پولیس گارڈ کے تشدد کا بتایا اور بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ اس پولیس گارڈ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :