داعش جیسا شر دنیا نے کبھی نہیں دیکھا، امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

اتوار 22 جنوری 2017 13:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، داعش جیسا شر آج تک دنیا نے نہیں دیکھا۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات گزشتہ روزسی آئی اے کے ہیڈ کواٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ سی آئی اے ہیڈ کواٹر کے دورے کے دوران امریکی نائب صدر مایک بنس بھی ان کیہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سراغ رساں اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ امریکی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں خفیہ اداروں کا کلیدی کردار ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر نے باضابطہ طور پراقتدار سنھبالنے کے بعد پہلے روز سی آئی اے ہیڈ کواٹر کا دورہ کیا۔ اس سے قبل وہ خفیہ اداروں کو انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے الزامات پرسخت تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :