غریب مسیحی برادری سے ان کی روزی روٹی بھی چھینی جارہی ہے اب ترکی سے عملہ صفائی منگوایا جارہاہے ‘جے سالک
حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود مسیحی برادری میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کے ذریعے چنائوکرکے اپنی مرضی کے افرادکونوازرہی ہے یہ جمہوری طریقہ نہیں‘سابق وفاقی وزیر بہبود آبادی
اتوار 22 جنوری 2017 18:42
(جاری ہے)
خلفاء راشدین ؓ کے ادوار ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہیں اورتمام اقوام عالم ان کے حسن سلوک کے معترف ہیں لیکن افسوس اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمران ملک کودونوںہاتھوںسے لوٹ رہے ہیںلوگ بے روزگاری مہنگائی اورغربت کے باعث خودکشیاںکررہے ہیںروزانہ کتنے لوگ بھوکے مررہے ہیں کاش ہمارے حکمران ملک کی صحیح معنوںمیں خدمت کرتے تو آج ملک کے حالات بہت بہترہوتے انہوںنے قائداعظم اور علامہ اقبال ؒکے افکارپر روشنی ڈالی اورکہاکہ اگرہم ان کے فرمودات پرعمل پیراہوجائیںتو ملک کی قسمت سنور سکتی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ یہ تبدیلی کاسال ہے سی پیک کافیصلہ بھی جلدمتوقع ہے لوگوسن لوجب کوئی لیڈروو ٹ مانگنے آئے تو دیکھو کہ وہ کرپشن سے پا ک ہے اورکتناایماندارہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے کشمیرکی آزادی کیلئے 12سال تک بوری کالباس پہنے رکھا اوربوسنیاکے مسلمانوںپرظلم کیخلاف دوسال تک آہنی پنجرے میں قیدہوکر احتجاج جار ی رکھامارشل لاء کے خلاف آوازبلندکرنے پر جیل کی صعوبتیں برداشت کیں۔انہوںنے کہاکہ غریب مسیحی برادری سے ان کی روزی روٹی بھی چھینی جارہی ہے اب ترکی سے عملہ صفائی منگوایا جارہاہے جوشہروںکی صفائی کرے گااوربیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود مسیحی برادری میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کے ذریعے چنائوکرکے اپنی مرضی کے افرادکونوازرہی ہے یہ جمہوری طریقہ نہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کومعرض وجودمیںآئے 69سال بیت گے لیکن افسوس جس مقصدکیلئے بے شمار قربانیاںدی گئیں خون کے دریابہائے گئے لیکن افسوس وہ مقصد پورانہیںہوسکا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیاکاخوبصورت ترین خطہ ہے ہمیںپاکستان سے پیارہے خداوند پاکستان کو ہمیشہ شادوآبادرکھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.