پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8بج کر 20منٹ پر ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا،میزبان ٹیم کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل

پیر 23 جنوری 2017 11:11

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے دوبارہ پاکستان ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرایا جبکہ چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 86 رنز سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں ون ڈے میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :