کشمیریوں کو حق خودارادیت دیئے بغیر خطہ میں امن قائم ہونا ممکن نہیں، مودی سرکار کو احساس ہو چکا کہ وہ کشمیریوں کو ان کے رائے دہی کے حق سے زیادہ دیر دور نہیں رکھ سکتی، انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کیا جا رہا ہے
آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق کی صحافیوں سے بات چیت
پیر 23 جنوری 2017 17:28
(جاری ہے)
نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم اور سیکرٹری عمران ڈھلوں سمیت گورننگ باڈی کے اراکین نے ان کا خیر مقدم کیا۔ چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کی نئی منتخب باڈی کو کامیابی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ پہلے سے بڑھ کر صحافیوں کی بہبود کیلئے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو ریاست کا اہم ستون ہے جس کے مثبت اور تعمیری کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا لیکن بھارت مقبوضہ شمیر میں آزاد میڈیا کی رسائی کو روک کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بھارتی مظالم سے پردہ فاش کرنے کیلئے ہمیں اپنی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے آزاد حکومت کو بھی فری ہینڈ دے رکھا ہے اور وہ خود بھی ہر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر بھی اس حوالے سے ایک نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کا جو سفر شروع ہوا ہے اسے جاری رکھیں گے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے ہر فورم پر اپنی آواز اٹھائیں گے۔ چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں میرٹ اور شفافیت کی داغ بیل ڈال دی ہے جس سے آزاد خطہ کی ترقی کا خواب پورا ہو گا۔ آئینی تقاضے کی تکمیل کیلئے میڈیا اپنا موثر کردار ادا کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.