ذہنی دباؤ اور موجودہ نفسانفسی کے دور پرسمینارمارچ میں ہو گا۔ ڈاکٹر بلال صوفی

پیر 23 جنوری 2017 20:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) لاہور سائیکولو جسٹ فورم کے سربراہ اور لاہور گیریثرن یونیورسٹی کے شعبہ اخلاقی نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر بلال صوفی نے کہ کہ ذہنی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور موجودہ نفسانفسی کے دور میں تو یہ دباؤ ااور بھی شدت اختیار کر چکا ہے اس موضوع پر وائس چانسلر لاہور گیر یثرن یونیورسٹی کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی میں ایک خصوصی سمینار کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مشہور ماہرین نفسیات موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ وائس چانسلر جنرل (ر) جنید ذکریا سمینار کے مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ سمینار مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :