پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کو مفت ادویات کا بجٹ جاری

محکمہ خزانہ نے مریضوں کو مفت سہولت کیلئے مختلف ہسپتالوں کو اربوں کے فنڈز دیے ادویات کے بجٹ میں چلڈرن، جناح، جنرل اور میو ہسپتال بھی شامل ہیں،اعلامیہ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 22:28

پنجاب کے بڑے ہسپتالوں کو مفت ادویات کا بجٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء)محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے بجٹ جاری کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق مختلف بڑے ہسپتالوں کو مجموعی طور پر کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں تاکہ مریضوں کو مفت ادویات کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال کو 127 ملین، جناح ہسپتال کو 76 ملین اور لاہور جنرل ہسپتال کو 70 ملین روپے جاری کیے گئے۔

اسی طرح پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کو 36 ملین، سروسز ہسپتال کو 200 ملین، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال کو 25 ملین اور میو ہسپتال کو 26 ملین روپے فراہم کیے گئے۔مزید برآں لیڈی ولنگٹن ہسپتال کو 24 ملین جبکہ لیڈی ایچیسن ہسپتال کو 7 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان محکمہ خزانہ نے بتایا کہ یہ فنڈز صرف اور صرف مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔