عمران خان کے دن اور رات الزامات لگانے میں گذر جاتے ہیں ‘آج بھی عمران خان عدالتی کارروائی چھوڑ کر جھوٹ بولنے کے لئے عدالت سے باہر آئے ‘ تحریک انصاف کی پٹیشن میں مریم نواز کا کہیں ذکر ہی نہیں ‘الزامات لگا کر معافی مانگنا خان صاحب کی عادت بن چکی ہے‘الیکشن کمیشن کے بعد سپریم کورٹ میں بھی جلد عمران خان معافی مانگیں گے
وزیرمملکت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو
منگل 24 جنوری 2017 17:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کومبارکباد دیتی ہیں کہ ملتان میں بھی وزیراعظم محمد نواز شریف نے میٹرو بس منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی اور آگے لے جانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں جبکہ عمران خان پانامہ لیکس کے نام پر صرف سیاست کر رہے ہیں۔
وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کارکردگی دکھائی ہے اور نہ ہی دکھائیں گے کیونکہ ان میں کارکردگی د کھانے کی صلاحیت ہی موجود ہی نہیں ۔وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان نے عدالت میں سماعت ختم ہونے سے 15 منٹ پہلے سپریم کورٹ سے باہر آ کر جھوٹ بولے ہیں کیونکہ یہ ان کی عادت ہے،انہوں نے وہی بات کی ہے جس کا انہوں نے کورٹ میں ذکر تک نہیں کیا ، عمران خان صبح شام مریم نواز شریف پر جھوٹے اوربے بنیاد الزام لگاتے ہیں ، کبھی کنٹینر کے اوپر چڑھ جاتے ہیں تو کبھی سڑکوں پر لاک ڈاون کرتے ہیںلیکن آج جب مریم نواز شریف کے وکیل نے اپنے دلائل شروع کئے تو تمام ٹی وی نیوز چینلز کی سکرین پر ٹکر چلے کہ عمران خان صاحب کی عدالت میں دائر کردہ پیٹیشن میں مریم نواز شریف کا ذکر ہی موجود نہیں ،اسی طرح دوسری دو پیٹشن میں مریم نواز شریف کا کوئی ذکر نہیں ہے کیونکہ ان کے پاس مریم نواز کے خلاف کوئی دستاویز نہیں ہے جو ہمارے جمع کرائے گئے دستاویز کو چیلنج کر سکے ۔وزیرمملکت نے کہا کہ جوکیس کورٹ کے اندر لڑا جا رہا ہے اس کی عمران خان کو عادت نہیں ، اسی طرح کی جھوٹی دستاویز الیکشن کمیشن میں بھی جمع کروائی گئی تھیں جس پر انہوں نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی ، معافی کاسلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے اور انہیں دوبارہ بھی اپنے جھوٹوں پر معافی مانگنا ہو گی۔انہوں نے کہاکہ آج جب سماعت کے دوران دلائل شروع ہوئے تو ہمارے وکلاء نے اپنے دلائل میں یہ بات ثابت کی کہ دائر کردہ درخواستوں میں مریم نواز شریف کا نام ہی نہیں ، اگر عمران خان کے پاس صداقت پر مبنی کوئی دستاویز موجود ہیں جو ہمارے دستاویز کو چیلنج کر سکے وہ کورٹ میں جمع کیوں نہیں کراتے،خاں صاحب آپ اس لئے دستاویز جمع نہیں کراتے کیونکہ آپ پانامہ لیکس کے نام پر صرف سیاست کر رہے ہیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ وزیر اعظم عالمی اقتصادی فورم سے کامیابی سے واپس لوٹے ہیں جہاں تمام دنیا کے نامور اقتصادی رہنماوں اورماہرین نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے ، آج وطن واپس پہنچتے ہی وزیر اعظم نے ملتان میں بھی میٹرو بس کا افتتاح کر دیا ہے جس پر وہ پوری قوم بالخصوص عمران خان صاحب کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.