پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور اور ہجویری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

منگل 24 جنوری 2017 21:23

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اعلی تعلیمی اداروں کوبین الاقوامی معیار کے برابر لانے کیلئے کام کر رہا ہے،کمیشن معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا،یہ بات چیئر پرسن ڈاکٹر نظام الدین نے پی ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں سینئر مینجمنٹ کمیٹی کے ایک اجلاس کے دوران کہی، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایکریڈیٹیشن ضیاء بتول نے گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور کے دورہ کے بارے بریفنگ دی،ضیاء بتول نے بتایا کہ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ایکٹ 2014 کے تحت دیئے گئے مینڈیٹ کی رو سے پی ایچ ای سی نے نامور ماہرین تعلیم سابقہ وائس چانسلرز اور پالیسی میکرز پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں بنائی ہیں جو اعلی تعلیمی اداروں کے معیار کی جانچ پڑتال کریں گی،ایسی ہی ایک سب کمیٹی نے ڈگری پروگرامز اور غیر منظور شدہ کیمپسز کے متعلق شکایات موصول ہونے پر گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور کا دورہ کیا ، دورہ میں متعلقہ ادارہ کوتعلیمی و دیگر سہولیات کے مقرردہ معیار پر پورا نہ اترتے پایا گیا جس پر قومی اخبارات میں والدین اور طلباء کے لیے ایک انتباہی نوٹس بھی دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گلوبل انسٹیٹیوٹ کی19 غیر رجسٹرڈ ملحقہ / فرنچائیزز ڈ کیمپسز کوبھی کام کرنے سے روک دیا گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :