پنجاب یونیورسٹی کا125 واں کانووکیشن 20فروری کو ہو گا

جمعرات 26 جنوری 2017 18:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کا 125 واں کانووکیشن20 فروری2017ء کو منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کا اجلاس پنجاب یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ کی زیر صدارت وی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیرسمیت مختلف فیکلٹیوںکے ڈینز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کانووکیشن سے متعلق مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :