Live Updates

شہباز شریف اور پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں ہے

زندگی مقابلے کا نام ہے ،ْ سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف کیساتھ ہے ، عمران خان پاکستان میں کھیلوں پر اہمیت نہیں دی جاتی، ہماری حکومت بنی تو کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ،ْتقریب سے خطاب

ہفتہ 28 جنوری 2017 16:16

شہباز شریف اور پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں ہے

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی مقابلے کا نام ہے اور سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف کے ساتھ ہے۔پشاور میں دوسری انڈر 23 خیبر پختونخوا گیمز ٹرافی کی رونمائی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کھیل انسان کو جلد بوڑھا ہونے سے روکتے ہیں تاہم پاکستان میں کھیلوں پر اہمیت نہیں دی جاتی، ہماری حکومت بنی تو کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، مجھے خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کھیلوں پر توجہ دے رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ جبکہ نیوزی لینڈ کی آبادی صرف 50 لاکھ ہے تاہم اس کے باوجود وہاں پاکستان سے زیادہ کھیلوں کے میدان اور مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہاکہ ڈھائی کروڑ بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں لیکن نوجوانوں کو تعلیم اور کھیلوں میں برابر مواقع فراہم کرنا چیلنج ہے، یہ نوجوان ہی نیا پاکستان بنائیں گے اور کھیلوں سمیت ہر شعبے میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل مقابلہ کرنا سکھاتا ہے اور سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف سے ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف اور پرویز خٹک کا کوئی مقابلہ نہیں ہے کیونکہ پرویز خٹک یہ جان چکے ہیں کہ ترقی سڑکوں اور انڈر پاسز پر پیسہ لگانے سے نہیں بلکہ تعلیم، صحت اور کھیلوں پر پیسہ لگانے سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں ادارے مضبوط ہو رہے ہیں، کے پی کے کی پولیس پورے پاکستان میں سب سے زیادہ اچھی کارکردگی کی حامل ہے جبکہ خیبر پختونخوا کا تعلیمی نظام بھی پورے پاکستان میں سب سے اچھا ہے۔ ہم صحت کے شعبے میں بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد صحت کے شعبے میں بھی خیبر پختونخوا دیگر صوبوں سے آگے ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات